زیر سمندر حادثے کا شکار ٹائٹن سب میرین پر فلم بنائی جائے گی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر جانے والی ٹائٹن سب میرین کے حادثے پر فلم بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ژالے سرحدی نے ’میراجسم، میری مرضی‘ کامطلب سمجھادیا
ایک ٹرانس اٹلانٹک پروڈکشن کمپنی نے اوشین گیٹ سب میرین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر برائن ڈوبنز ہوں گے جبکہ جسٹن میک گریگور اور جوناتھن کیسی فلم کی کہانی لکھیں گے۔ فلم میں اوشین گیٹ کے زیر سمندر سفر سے قبل اس میں سوار ہونے والے مسافروں کی زندگی بھی دکھائی جائے گی۔ سب میرین میں 5 مسافر سوار تھے ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر سفر پر گئے تھے جو حادثہ کا شکار ہوکر ابدی سفر پر روانہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صبا قمر کس کی محبت میں گرفتار ہیں؟اداکارہ نے خود ہی انکشاف کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں