ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار کیلاش کھیر شاہ رخ کی فلم جوان دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،جس پر کنگ خان نے ردعمل دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ میں پہلے کرش شاہ رخ خان تھے،عالیہ بھٹ کا انکشاف
ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی فلم جوان کے چرچے ہیں،ایسے کیلاش کھیر نے اپنے صاحبزادے کبیر کے ساتھ فلم دیکھی اور وہ جذباتی ہوگئے۔بھارت کے مشہور گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم جوان دیکھنے سے متعلق اپنے تجربے کو شیئر کیا،کیلاش کھیر کی آبدیدہ تصویر دیکھنے کے بعد شاہ رخ نے بھی اس پر ردعمل دیا۔کیلاش کھیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سفر اور کئی کنسرٹس کے بعد بلآخر میں نے کبیر کے ساتھ جا کر فلم جوان دیکھ لی،بھائی شاہ رخ نے میرا گانا اس میں ڈالا بالکل ایسے موقع پر کہ میں جذباتی ہو گیا اور آنکھیں بھیگ گئیں۔شاہ رخ خان نے بھارتی گلوکار کے بیان پر کہا کہ کیلاش جی آپ شکریہ،آپ کی آواز میں جادو ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماڈل روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی