معروف بھارتی ہدایتکار نے عامر خان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ قرار دے دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر ہٹ فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے عامر خان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنی شادی سے پہلے کے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ لڑکیاں بھی شر جائیں

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنا تبصرہ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا دیکھنے کے بعد ان سے بات چیت میں کیا تھا۔عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اگست 2022 میں ریلیز ہوئی جو عامر خان اور کرینہ کپور کی موجودگی کے باوجود اچھا بزنس نہ کر سکی جس کے بعد سے عامر خان نے فلموں سے عارضی طور پر بریک لے لیا تھا۔اپنے تازہ انٹرویو کے دوران منصور خان کا کہنا تھا کہ ایس ایس راجامولی نے بھی عامر خان کو کہا تھا کہ لال سنگھ چڈھا میں انہوں نے اوور ایکٹنگ کی،عامر کا حس مزاح بہت اچھا ہے،ایک مرتبہ وہ مجھے ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ جب تم مجھے کہتے ہوئے کہ اداکاری اوور دا ٹاپ تھی تو میں کہتا ہوں ٹھیک ہے،آپ ایک پیچیدہ آدمی ہو لیکن اگر ایس ایس راجامولی جیسا شخص کہے کہ اوور ایکٹنگ لگ رہی ہے تو پھر میں نے ایسا کیا ہی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کی خبروں پر مائرہ خان کی جانب سے ردعمل آ گیا،شادی کس سے ہوگی؟ جانئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں