لاہور(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پرآتے ہی دھوم مچادی۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جس میں دونوں اسٹارز نے شادی کے ملبوسات پہن رکھے ہیں۔حال ہی میں دونوں فنکار عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اور اسی فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فواد اور ماہرہ کو پھر سے ایک ساتھ لانے والی اور کوئی نہیں بلکہ خود فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان ہیں۔صدف فواد نے اپنے برانڈ صدف فواد خان اسٹوڈیو کے آفیشل پیج پر فواد اور ماہرہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہیجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کیساتھ فواد خان سیاہ رنگ کے لباس میں کھڑے ہیں۔
