بینونی( سپورٹس ڈیسک) بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
بینونی میں کھیلے جارہے انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے 254 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 174 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، سیم کونسٹاس صفر پر پویلین لوٹے تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان ہیو ویبگن اور ہیری ڈکسن نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ہیو ویبگن 48 جبکہ اور ہرجاس سنگھ 55 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
ہیری ڈکسن 42 جبکہ ریان ہکس 20 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں راف میک ملن 2، چارلی اینڈرسن 13 رنز بناسکے، میچ کے اختتامی لمحات میں اولیور پیک ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 3، نمن تیواری نے 2 جبکہ سومی پانڈے اور مa“یر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے بھارت میں کھیلے گئے ا?ئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ا?سٹریلیا نے بھارت کو شکست سے دوچارکیا تھا۔
