دادو(سٹاف رپورٹر)چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کرنیکی اطلاعات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی آگیا ۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 228کےدوپولنگ اسٹیشنز پر دوچوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسرمقرر کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں جسے آر او آفس نے فنی خرابی کی وجہ قرار دے دیا،آر او آفس نے کہا کہ غلطی غیرارادی طور پر ہوئی اس کی درستی کررہے ہیں۔
