زرتاج گل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں

زرتاج گل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں

ڈیراغازی خان (وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے زرتاج گل کو طلبی کا نوٹس جاری کر تے ہوئے 24 جنوری کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔زرتاج گل پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کمیشن لینے کے الزامات عائد ہیں جبکہ انکے شوہر سمیت دیگر افراد کیخلاف بھی کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے زرتاج گل کے شوہر سمیت دیگر کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ زرتاج گل کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کمیشن لینے کے الزامات عائد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں