اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے واضح اعلان کردیا ہے کہ پی سی بی کے اگلے چئیرمین ذکا اشرف ہی ہوں گے۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسان مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ذکااشرف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کو سمری ارسال کردی ہے۔احسان مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان میں ایشیا کپ نہیں کھیلتا تو ہمیں بھی ورلڈ کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلنا چاہیے۔
