پتوکی (کرائم رپورٹر ) محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حلقہ پٹواری کو ڈاکوئوں نے لوٹنے کے بعدتشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا اور جاتے ہوئے 78ہزار روپےاور دوموبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو اے سی آفس پتوکی میں بطور پٹواری پٹوار سرکل خانکے موڑ میں تعینات رفاقت علی سرکاری امور کے بعدواپس اپنے گھر جارہا تھا کہ یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز پتوکی کیمپس کے قریب نامعلوم ڈاکووںروک لیا اور رکنے میں تاخیر کرنے پر تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ پٹواری نے تھانہ صد ر میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کردی۔
