میٹرک کیطالبہ سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کے ملزم مبینہ طورپر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے

میٹرک کیطالبہ سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کے ملزم مبینہ طورپر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے

اٹک(کرائم رپورٹر ) میٹرک کی طالبہ سے اسلحہ کی نوک پر اغوا کے بعد زیادتی کے ملزم مبینہ طورپر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جس کا پولیس نے ایک اورمقدمہ درج کرکے کاغذی کارروائی پوری کرنا شروع کردی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اٹک کی حدود میں دہم کلاس کی طالبہ کو رکشے پر سوار ہوئی تو اسی رکشہ کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے اغوا کرلیا اور بنی بابا کی زیارت کے قریب ویرانے میں زیادتی کا نشانہ بنادیا ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور جنگل کی طرف بھاگ نکلے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھایا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے جاچکے ہیں جس کاتھانہ جنڈ میں الگ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش مقدمہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں