راولپنڈی (کرائم رپورٹر)اپنے ہی شوہر کو قتل کرنے والی اشتہاری بیگم صدربیرونی پولیس نے بھائی سمیت گرفتار کرلی ، اشتہاری مجرمہ خالدہ نے اپنے بھائی سید محمد کے ساتھ ملکر گھریلوں رنجش پر شوہر اسدکو قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق اشتہاری مجرمہ نے خود کو مقتول کی بہن ظاہر کرکے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی تھی لیکن صدر بیرونی پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچایااور تگ و دو کے بعد ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ۔
