چوہدری تنویر نے عدنان چوہدری کے قتل سے حلف اٹھا کرمکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا

چوہدری تنویر نے عدنان چوہدری کے قتل سے حلف اٹھا کرمکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) قتل کیس میں نامزد ملزم مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے عدنان چوہدری کے قتل سے حلف اٹھا کرمکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے غیر جانبدار جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ سینئر لیگی صوبائی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تنویز نے کہاکہ ایک طرف ہمارے فیملی ممبر کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، دوسری جانب ہمیں ہی اس واقعہ میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، پولیس افسران ایک پراپرٹی ٹائیکون کی ایما پر تفتیش کو چھپا کر معاملات کو مشکوک کر رہے ہیں، چوہدری عدنان جسے شہید کیا گیا اس کی والدہ میری بھانجی ہے ،واقعے کو ایک مہینہ گزر گیا ،اب چوہدری عدنان قتل کیس کی تفتیش کا رخ موڑا جارہا ہے اس کیس میں 2 لوگوں کو گرفتار تو کیا گیا لیکن تفتیش چھپائی جارہی ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ کیس کی تفتیش کا رخ موڑنے میں ایک پراپرٹی ٹائیکون کا اہم رول ہے، ہم آنے والے وقت میں ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کو اس قتل سے متعلق آگاہ کریںگے ،ہم چاہتے ہیں چوہدری عدنان قتل کیس کی جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، پولیس تفتیش کا رخ موڑنے کے لئے جو بھی لوگ کردار ادا کررہے ہیں انکو بے نقاب کرونگا ، ہم سوچ بھی نہیں سکتے اپنے سیاسی مخالف کو قتل کریں ، چاہتے ہیں کہ چودھری عدنان کو اور اسکی فیملی کو انصاف ملنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں