لکی مروت (کرائم رپورٹر ) میر عالم چشمہ روڈ کےقریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور کم از کم بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں، متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثر ہونیوالے بیشتر لوگ ٹرالی میں سوار تھے۔
