بات کرنے کی کوشش، کامیابی نہ ملنے پر ملزم نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بات کرنے کی کوشش، کامیابی نہ ملنے پر ملزم نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

حیدرآباد(کرائم رپورٹر) قاسم آباد کے علاقے میں بات کرنے میں ناکامی اور پھر تلخ کلامی کی وجہ سے ملزم نے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر موجود لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔
پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر بہن بھائی سوار تھے ، کار سوار نے موٹر سائیکل کو روکا اور گاڑی سے اتر کر موٹرسائیکل سوار بہن بھائی پر فائرنگ کردی جس سے بہن موقع پر جاں بحق ہوگئی۔کار سوار ارشاد کھوکھر نامی شخص نے فائرنگ کے بعد خود کوبھی سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم پہلے بھی مقتولہ سے بات کرنے کی کوشش اور تنگ کرتا تھا اور کچھ روز قبل ملزم کی مقتولہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، تاہم ملزم ارشاد نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں