کراچی (کرائم رپورٹر )شاہراہ فیصل کے قریب کوریئرکمپنی کی وین سے پانچ کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹنے کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، یہ گرفتاری سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تقریباً د و ہزار موبائل فون لوٹے گئے تھے اور گرفتار ہونیوالوں میں دانش شہزاد،اسد سجاد اورراشد احمدشامل ہیں جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی،رکشہ،لوٹے گئے کچھ موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق موٹرسائیکلوں،لوڈنگ سوزوکی اوررکشہ میں سوار10 سے 11 ملزمان نے کوریئرکمپنی کی وین کے ڈرائیورکواسلحے کے زورپریرغمال بنانے کے بعد5کروڑروپے مالیت کے موبائل فونزلوٹ کرفرارہوئے تھے۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروپ سے ہے جن کا سرغنہ بلال عرف ملا ہے جو کہ حیدر آباد پولیس کو20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے۔
