دوبچوں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار سمیت پانچ افراد کے روپوش قاتل پکڑے گئے

دوبچوں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار سمیت پانچ افراد کے روپوش قاتل پکڑے گئے

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) دوبچوں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار سمیت پانچ افراد کے روپوش قاتل پکڑے گئے ، ملزمان کیخلاف تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعیم سلطان،وسیم سلطان اور شیر علی شامل ہیں جنہوں نے جنوری میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیشی کے لیے عدالت جاتے ہوئے شہریوں پر راستے میں گھات لگا کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت پانچ افراد قتل اور ایک زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے پاکستان ٹائم کوبتایاکہ ملزمان واردات کے بعد سے روپوش تھے جنہیں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرکے گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس ٹیمیں  متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں