اسلام آباد (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کا نومنتخب رکن اسمبلی نیلسن عظیم پارٹی پالیسی پر چلنے سے انکاری ہوگیا جس کی وجہ سے پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم کوکہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر جواب دیں کہ انھوں نےسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں ووٹ کیوں نہیں ڈالا۔ واضح رہے کہ نیلسن عظیم اقلیتی نشست پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالا تھا۔
