جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر جدہ سے پاکستان پہنچنے والے مسافرحوالات پہنچ گئے

جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر جدہ سے پاکستان پہنچنے والے مسافرحوالات پہنچ گئے

اسلام آ باد (جنرل رپورٹر ) جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر جدہ سے کراچی پہنچنے والے تین مسافروں کو ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے امیگریشن سیل نےگرفتار کر لیا اور پھر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق3 مسافروں محمد صدیق، ابوبکر اور عبدالرحمان شامل ہیں جوایمرجنسی اور نان اسٹینڈرڈ پاسپورٹس پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے۔ ملزم محمد صدیق اور ابوبکر کی جانب سے پیش کیے جانے والے ایمرجنسی پاسپورٹس جعلی نکلے جبکہ ملزم عبدالرحمان کے پاسپورٹ پر جعلی تجدیدی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں