ڈیرہ اسماعیل خان(کرائم رپورٹر) باپ نے گھریلو جھگڑے اور نشہ ہیروئن پینے سے تنگ آکر اپنے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ ایس ایم اے میں ٹھٹھہ میانوالی کڑی بک کے رہائشی 35سالہ شاہجہان کنڈی نے پولیس کو بتایاکہ بذریعہ موبائل فون اطلاع ملی کہ میرے بھائی مقتول جمشید پر میرے والد غلام قاسم کنڈی نے بوجہ گھریلو جھگڑا فائرنگ کی ہے جس سے میرا بھائی شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیاہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔
