لودھراں(وقائع نگار خصوصی )ضلع لودھراں میں ایک کنال زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نے مبینہ طورپر بھابھی کو گنجا کردیا جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے شوہر اور دو دیوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام کی تھی اور 10 سال سے میری بیٹی کے کوئی اولاد نہیں ہوئی، داماد اور اس کے بھائی میری بیٹی سے زمین واپس اپنے نام کروانا چاہتے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر انہوں نے بیٹی کو گنجا کردیا۔
