راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ہائی سیکیورٹی زون اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران اعجاز ربانی نامی ایک قیدی کو قتل کر دیا گیا، یادرہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اسی جیل میں قید ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک قیدی اماد علی شدید زخمی ہوا جسے پمزہسپتال منتقل کیا گیا تاہم مقتول اور زخمی ہونے والے قیدی کے درمیان جھگڑے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، مقتول کی لاش اور زخمی کو پمز سے ڈی ایچ کیو منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
