کراچی(کرائم رپورٹر)سی ویو دودریا کے قریب نامعلوم افراد کی شدید ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے بعد کچھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کے زیراستعمال گاڑیوں کی بھی نشاندہی ہوگئی،سکول و کالجز کے طالبعلموں نے بیج بنک کا ایونٹ رکھا تھا جسے واٹس ایپ کے ذریعے آرگنائزر کیا گیا تھا اور اس موقع پر فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ انہوں نے پولیس نے کالج انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہےاور ایونٹ آرگنائزر کرنے والے طالبعلموں کیخلاف تادیبی کاروائی کی سفارش کی ہے۔
