میرمرتضی بھٹو قتل،عدالت سے سابق پولیس افسر سمیت چار ملزما ن کی گرفتاری کا حکم دیدیا

میرمرتضی بھٹو قتل،عدالت سے سابق پولیس افسر سمیت چار ملزما ن کی گرفتاری کا حکم دیدیا

کراچی(عدالتی رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے میر مرتضی بھٹو قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران عدم پیشی پر ملزمان غلام مصطفی، گلزار احمد، ظفر احمد اور اصغر میمن کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے،عدالت نے سابق پولیس افسر واجد درانی و دیگر کو حاضری سے استثنی دینے سے انکار کر دیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق پولیس افسر شعیب سڈل کو سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا اسائنمنٹ ملا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوئے،مقدمے میں نامزد چیئرمین نیکٹا رائے طاہر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہو گئے،عدالتِ عالیہ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ اپیلیں 2010 سے زیرِ سماعت ہیں، جنہیں جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22اپریل تک ملتوی کر دی،واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں سرکار اور مرتضی بھٹو کے ملازم نور محمد نے اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں