محکمہ موسمیات کی بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد(نامہ نگار)محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشیں اور برفباری شروع ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ وسطی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خوشاب، سرگودھا، نورپورتھل، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہے۔اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔کرم، ہنگو، کوہاٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے ۔ کل سے مغربی ہواوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا، مغربی ہوائیں 26 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، رات سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں