کراچی(کرائم رپورٹر) صدر کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل کی لفٹ گرگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ عینی شاہدین نے پاکستان ٹائم کو بتایاکہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ہسپتال منتقل کیے گئے افراد میں ویٹ لفٹنگ کےدو ایتھلیٹ اور ایک سیکرٹری شامل ہے، وہ تینوں سندھ گیمز میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے۔
