الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ اسمبلی کی سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کر دی

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ اسمبلی کی سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کر دی

لاہور(وقائع نگار)پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کوخواتین کی 36مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں۔
”پاکستان تٓئم “کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کوخواتین کی 3 مخصوص نشستیں دی گئی ہیں ، ق لیگ کو 2،آئی پی پی کو خواتین کی ایک مخصوص نشست الاٹ کی گئی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں خواتین کی 20مخصوص نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو خواتین کی 6، جی ڈی اے کو ایک مخصوص نشست الاٹ کی گئی۔پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی 6 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں،سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو 2اقلیتی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں