لاہور (نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی کے سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) نے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کر لیا، یہ فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں کیاگیا۔ پارلیمانی اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ ظہیر چنڑ کوڈپٹی سپیکر بنایاجائے گا۔ اجلاس میں شریک اراکین اسمبلی کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔یادرہے کہ اس سے قبل میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبائی وزیر ایکسائز اوروزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔
