راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گوجرخان پولیس نے دو روز قبل چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم امجد نے گھریلو رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنی اہلیہ اللہ رکھی کوزخمی کر دیا تھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا۔
