کراچی (کرائم رپورٹر)شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے عہدیدار کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق 35 سالہ مقتول ریحان 2 بچوں کا باپ اور نیو کراچی کنیز فاطمہ سوسائٹی کا رہائشی تھا۔ مقتول کی اہلیہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق بائیک پر بیٹھتے ہی ریحان نے اپنا موبائل فون مجھے دے دیا تھا، خالہ کے گھر سے باہر نکلے تو اچانک دو موٹرسائیکل سوار ملزمان آگئے، انہوںنے مجھے گھر میں اندر کی جانب دھکا دیا اور اس دوران گولی چلی۔ پولیس کے مطابق مقتول ریحان کو ایک ہی گولی سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول سرجانی ٹان سیکٹر کا جوائنٹ یوسی آرگنائزر تھا۔
