شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جا ں بحق،تین باراتی زخمی ہوگئے

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جا ں بحق،تین باراتی زخمی ہوگئے

خانیوال(کرائم رپورٹر)شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جا ں بحق اور ایک عورت سمیت تین باراتی شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہسپتال جہانیاں منتقل کردیاگیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق نواحی علاقہ 53/10 ار میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ فائرنگ کے دوران اچانک گولی لگنے سے ایک بچے جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عبدالباسط کے نام سے ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے سخت سے سخت قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں