لاہور(وقائع نگار) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 15 مانسہرہ کے انتخابی نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 15 مانسہرہ کے 125 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ریٹرننگ افسر کو موصول نہیں ہوئے اور آر او نے بقیہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ہیں اور انہیں فارم 47 پر تحفظات ہیں۔ اسی وجہ سے این اے 15 مانسہرہ کے نتائج روکے جائیں۔استدعا کی گئی کہ بقیہ پولنگ اسٹیشنز کو حتمی نتیجے میں شامل کیا جائے اور تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے نیا فارم 47 جاری کیا جائے
