نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن کا ڈوڈل بھی بیلٹ باکس کے ڈیزائن میں تبدیل کر دیا گیا۔ گوگل کی جانب سے نئے ڈوڈل میں بیلٹ باکس اور پاکستان کا جھنڈا نمایاں دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمومی طور پر گوگل اہم مواقعوں پر اپناڈوڈل تبدیل کرتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا۔پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا جبکہ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
