لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کیلئے امیدوار بلاول بھٹوزرداری نے محبت ہونے اور شادی سے متعلق سوالات پر دلچسپ جواب دیئے۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کاکہناتھاکہ محبت تو ابھی آگے جا کر ہونی ہے، قوم میرا سہرا الیکشن تک تونہیں دیکھ سکے گی۔ان کامزید کہناتھاکہ جب اپنے بھانجوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو بہت خوشی محسوس کرتا ہوں، موجودہ ملکی سیاسی حالات سب سے زیادہ مایوس کرتے ہیں، بہت دکھ ہوتا ہے جن حالات میں آج قوم کو دیکھتا ہوں۔
