پشاور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد زرتاج گل کا بیان بھی آگیا اور کہاہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، طویل جدوجہد اور بربریت کا سامنا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کاکہناتھاکہ ہماری شناخت ہی ہم سے چھین لی گئی لیکن یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا، ہم طرح کے حالات کیلئے تیار تھے اور یہ انتخابی نشان چھیننا آخری حربہ تھا جو آزمالیاگیا، اب مجھے بینچ کا نشان دیا گیا لیکن میرے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہی کافی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، دہشتگردی سے غداری تک پرچے ہم پر کاٹے گئے ہیں لیکن عدالتوں سے انصاف کی امیدہے ، ایک عدالت اوپر بھی لگنی ہے ۔
