آصف زرداری کے حلقے سے دوا میدوار دستبردارہوگئے

آصف زرداری کے حلقے سے دوا میدوار دستبردارہوگئے

نواب شاہ (نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے آصف علی زرداری کے مقابلے میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سمیت 2 امیدوار دستبردار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر سبھاش چندر نےتصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مضبوط حریف جی ڈی اے کے سید زاہد حسین شاہ اورآزاد امیدوار ریاض حسین خاصخیلی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور انتخابی عمل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں