جہلم(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق نے سرائے عالمگیر سے مسلم لیگ ن کی ہی وکٹ گرادی اور راجہ محمد اسلم نے باضابطہ طوپرمسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی اور کہا کہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ این اے 62 سے پینل مکمل ہوگیا ہے، راجہ محمد اسلم کو خوش آمدید کہتے ہیں،پی پی 27 سے راجہ اسلم، پی پی 28 سے نعیم کوٹلہ کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این اے 62 سے مسلم لیگ ن کے خلاف بھرپور الیکشن لڑیں گے، این اے 62 سے چوہدری موسی الہی ق لیگ کے امیدوار ہوں گے۔