بھمبر جیل کا غیر قانونی دورہ، چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر اطلاعات شاہد کھوکھر کو بڑا جھٹکا دے دیا

بھمبر جیل کا غیر قانونی دورہ، چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر اطلاعات شاہد کھوکھر کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)چیف سیکرٹری دائود محمدبریچ نے محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے ڈائریکٹر شاہد کھوکھر کی طرف سے بھمبر جیل کا غیر قانونی دورہ کرنے اور خلاف قوائد جیل فورس سے گاڈ آف آنر لینے کے معاملے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے، شاہد کھوکھر خود کو ڈائریکٹر جنرل کیوں لکھتے ہیں اس کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اطلاعات سے چیف سیکرٹری دفتر نے تحریری جواب طلبی بھی کر دی گئی ہے جبکہ جیل سپریڈنٹ سے بھی جیل دورے اور سلامی لینے کے معاملے پر باز پرس کی جارہی ہے۔

گزشتہ دنوں شاہد کھوکھر نے بھمبر جیل کا دورہ کیا اور جیل فورس سے سلامی لینے کی خبر اور تصاویر میڈیا کو جاری کرائی تھیں، جیل رولز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع، ہائی کورٹ کے ججز ، وزیر جیل خانہ جات، وزیراعظم ہی جیل کا دورہ کر سکتے ہیں، لیکن شاید کھوکھر نے جیل قوائد کی خلاف ورزی کی اور پولیس فورس سے سلامی لینے کا دعوی کرتے ہوئے یہ خبر اور تصاویر میڈیا کو جاری کرائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت سیکرٹری اطلاعات نے بھی شاہد کھوکھر کی طرف سے غیر قانونی اقدام پر سخت اظہار ناراضگی کرتے ہوئے جواب طلبی کی ہے۔

چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر شاہد کھوکھر کی جانب سے خود کو سرکاری پریس ریلیز میں ڈائریکٹر جنرل ظاہر کرنے پر بھی باز پرس کی ہے۔ دوسری طرف آئی جی جیل خانہ جات نے بھی جیل سپریڈنٹ کی باز پرس کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں