اسلام آباد میں چینی شہری قتل

اسلام آباد میں چینی شہری قتل

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر ڈی 14 میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے چینی باشندہ جا ں بحق اور اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ گولڑہ کی حدود میں مسلح ڈاکو چینی شہری کے گھر میں گھسے اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جو غیرملکی شہری کے پیٹ میں لگی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمزہسپتال میں چل بسا، فائرنگ سے مقتول کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی ہیں۔ پولیس نےواقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں