کرسی عوام کاحق،مرکزی مسلم لیگ اپنے منشور کی مدد سے قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر روشنی کے سفر پر گامزن کرے گی، خالد مسعود سندھو

کرسی عوام کاحق،مرکزی مسلم لیگ اپنے منشور کی مدد سے قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر روشنی کے سفر پر گامزن کرے گی، خالد مسعود سندھو

لاہور(وقائو نگار ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اپنے انتخابی منشور 2024 کا اعلان کر دیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت انتخابی منشور کی تقریب رونمائی لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔جبکہ اس موقع پر لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ بھی جاری کیے گئے۔اس موقع پر خالد مسعود سندھو، حافظ طلحہ سعید، تابش قیوم،چوہدری محمد سرور،انجنئیر عادل خلیق، انجنئیر حارث ڈار سمیت ودیگر قائدین بھی شریک تھے۔ مرکزی مسلم لیگ کے انتخابی منشور کو بیان کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے انتخابی منشور کو روشنی کے سفر کا نام دیا ہے۔اس وقت ملک میں افراتفری معیشت تباہ حال ہے، ہمارے ساتھ کوئی ملک کاروبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،ہم ایکسپورٹ کی بجائے ہر چیز امپورٹ کررہے ہیں۔ جس کا پاکستان کی جی ڈی پی پر اثرانداز ہورہا ہے،ہم اپنے نوجوان کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر روشی کے سفر پر لیکر آئیں گے۔ ہم سود سے جان چھڑا کر ملکی صنعتوں کو فروغ دیتے ہوئے خود انحصاری پر مبنی پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی۔
ہنر مند افراد تیار کرکے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا۔
زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرکے خوراک کی قلت کا خاتمہ اور اعلیٰ اقسام کی اجناس کے ذریعے زر مبادلہ کمایا جائے گا۔پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی اور احساس محرومی کو ختم کیا جائے گا۔
ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرسی پر اشرافیہ کا قبضہ ختم کریں گے پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کو کرسی کا حق دلوائے گی ہمارا منشور قوم کی بنیادی اصلاح اور ملک کو درست سمت گامزن کرنے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔پوری قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال روشی کے سفر پر گامزن کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی جانب سے لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 118 ملک اعجاز این اے 119 حافظ عبدالرؤف، این اے 122 سے حافظ طلحہ سعید، این اے 129 محمد حارث پی پی 145 انجنئیر عادل خلیق، پی پی 162 خالد نیک گجر سمیت ودیگر کو ٹکٹ جاری کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں