لاہور (کرائم رپورٹر)اپنی ماں کو زندہ جلا کرمارنے کے بعد کچن میں آگ لگنے کا ڈرامہ رچانے والاسی ٹی ڈی انسپکٹرکو گرفتار کرلیاگیا، ساتھ ہی اس کے سوتیلے باپ کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ فیکٹری ایریا میں آگ لگنے سے خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں نیا موڑآگیا اور پولیس کابتانا ہے کہ تبسم کو آگ لگا کر قتل کیا گیا جس پر مقتولہ کے شوہر نذیر اور سوتیلے بیٹے سی ٹی ڈی انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر راجہ نذیر اور سی ٹی ڈی انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، راجہ نذیر نے تبسم سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ملزم نے موقف اختیار کیا تھا کہ تبسم کو چائے بناتے آگ لگی جب کہ موقع پر پہنچے تو آگ کچن کی بجائے کمرے میں لگی تھی۔