حکومت نے یو اے ای سے 2ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

حکومت نے یو اے ای سے 2ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کو دوارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی باضابطہ طورپر درخواست کردی اور اس سلسلے میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھ دیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3ارب ڈالر ڈیپازٹ سٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے تھے جن میں  سے ایک ارب سے زائد رقم جنوری کو میچور ہورہی ہے، ایک ارب ڈالر پر 3فیصد اور دوسرے پر 6.5فیصد شرح سود عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں