مکان سے میاں، بیوی اور بیٹے کی گردن کٹی لاشیں برآمد، علاقہ میں خوف و ہراس

مکان سے میاں، بیوی اور بیٹے کی گردن کٹی لاشیں برآمد، علاقہ میں خوف و ہراس

کوٹری (کرائم رپورٹر) سکندر آباد کالونی میں واقع ایک گھر سے میاں، بیوی اور بیٹے کی گردن کٹی لاشیں ملی ہیں جس پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائے کے گھر میں رہائش پذیر 35 سالہ الطاف غوری، 34 سالہ اہلیہ اور 8 سالہ بیٹے عادل کی لاشیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیںتاہم ابتدائی طورپر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے آلہ قتل بھی مل گیا ہے تاہم اصل ملزم تک پہنچنے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں