لاہور(عدالتی رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد 121 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پراے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نےسماعت کی۔ عدالت نے عمران احمد خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کر دی جبکہ تحریک انصاف اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی۔
Enter