کراچی (نامہ نگار ) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم کو امیگریشن کائونٹر پر مشکوک جانچنے پر الگ کیاگیا تھا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے پیش کیے جانے والے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کی ہوئی تھی، ملزم کے پاسپورٹ کے ویزہ صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔