رشتے سے انکار،خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیاگیا

رشتے سے انکار،خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیاگیا

لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور میں رشتے سے انکارپرخاتون سکول ٹیچر کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ شاہدرہ کے علاقے میں پیش ا?یا۔ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے خاتون سکول ٹیچر پرعائشہ پرتیزاب پھینک دیا۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ رشتے سے انکار پرعمر نامی شخص نے خاتون پر تیزاب پھینکا۔ ملزم کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واردات میں ملوث دوسرے ملزم مصطفی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان متاثرہ خاتون کے رشتے دار ہیں۔ گرفتاری کےبعد تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں