خامونکے( کرائم رپورٹر) کامونکے کے علاقہ فیصل ٹاون میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، بھائی نے چھوٹی بہن اور والدین کو زہریلی گولیاں کھلانے کے بعد خود بھی نگل لیں، جس کے نتیجے میں بہن اور بھائی دونوں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ24 سالہ منیب نے گھریلو جھگڑے کے باعث انتہائی قدم اٹھایا، چاروں متاثرین کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، زہرہلی گولیاں کھانے سے منیب اور اسکی 22 سالہ بہن عائشہ نور جاں بحق ہو گئے۔ منیب کے والد جمیل اور دالدہ سمیرا نے علم ہونے پر گولیاں اگل دیں ،پولیس کاکہنا ہے کہ منیب کے والد جمیل اور والدہ سمیرا کی حالت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تسلی بخش بتائی جارہی ہے، والدہ سمیرا کاکہنا ہے کہ منیب نے دھوکے سے سب کو زہریلی گولیاں کھلائیں،منیب کو آوارہ گردی سے ردکنے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔