دادو( وقائع نگار) دادو میں واہی پاندھی کے کہیر تھر کے پہاڑی علاقے میں مزدوروں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق کوسٹر میں تیل و گیس کمپنی کے مزدور سوار تھے کہ اچانک حادثہ پیش آ گیا،قریبی ہسپتال ٹنڈو رحیم میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی پرزخمیوں کو تعلقہ ہسپتال جوہی منتقل کیا جارہا ہے،تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔