راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ ریس کورس کے علاقے رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوﺅں نے ناکمہ لگا کر کئی شہریوں کو لوٹ لیا اور اسی دوران ایک چھوٹی بچی کیساتھ گاڑی میں موجود برطانیہ پلٹ اوورسیز پاکستانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ قیمتی اشیا سے بھرا ہینڈ کیری بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بتایاگیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والاتصرف محمود نیواسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا اورکزن کے ہمراہ گاڑی میں اس کی بچی سمیت ڈھوک چوہدریاں میں واقع اپنے سسرال کیلئے روانہ ہوئے تو راستے میں ناکہ لگائے موجود ڈاکوﺅں نے چیکنگ کے بہانے رکوالیا اور پاسپورٹ دیکھنے کے بعدہینڈ کیری بیگ چھیننے کی کوشش کی تومزاحمت ہونے پر گاڑی میں معصوم بچی کی پروا کیے بغیر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے جبکہ امدادی ٹیم نے زخمی تصرف محمود کوہسپتال پہنچایاجہاں وہ دم توڑگیا۔