پشاور(وقائع نگار ) بی آرٹی پشاوربھی حکومت پر بھاری پڑنے لگی اور سبسڈی کم کرنے کے لیے کرائے بڑھانے کی تجویز دیدی گئی ، اس سلسلے میں اربن موبیلیٹی اتھارٹی کی تجاویزپرمشتمل سمری صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق پہلی تجویز کے تحت کرائے میں 5 سے 20 روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس سے ایک ارب 36 کروڑ 33 لاکھ روپےسالانہ آمدن ہوگی، کرائے میں 5 سے 10 روپے کے اضافے سے سالانہ 67 کروڑ 21 لاکھ روپے آمدن ہوگی۔ حکام نے بتایاکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود بی آرٹی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،کرایوں میں ردوبدل نہ کرنے سے صوبائی حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے۔
