یاماہا کی موٹرسائیکلیں ہزاروں روپے مزید مہنگی ہوگئیں

یاماہا کی موٹرسائیکلیں ہزاروں روپے مزید مہنگی ہوگئیں

اسلام آ باد (بزنس ڈیسک )یاماہا کی موٹرسائیکلیں ہزاروں روپے مزید مہنگی ہوگئیں اور کمپنی نے تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔ تازہ اضافے کے بعدیاماہا وائے بی زی ڈی ایکس کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ یاماہا وائے بی آر کی 4 لاکھ 66 ہزار ہو گئی۔ اسی طرح وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار،وائےبی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں